صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے کہاہے کہ ہندوستانی عوام نے جس طرح متحد ہوکر
نو آبادیاتی استحصال کے خلاف جنگ لڑ کر ہندوستان کو آزادی دلائی اسی طرح آج
ملک کو متحد رکھنے کے لئے فرقہ پرستی ، تنگ نظری اور عدم رواداری کے خلاف
جنگ کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ہندوستان کی ان قدروں اور خوبیوں کا جشن منانا
چاہئے
جس نے اتنے وسیع و عریض اور گونا گو ں خصوصیات کے حامل ملک کو ایک دھاگے
میں پرو رکھا ہے۔اس ملک میں ایک ارب تیس کروڑ افرا درہتے ہیں ، دو سو مختلف زبانیں بولی
جاتی ہیں ، سات بڑے مذاہب ہیں، اس کے باوجود ہمارا ایک ہی پرچم اور ایک ہی
آئین ہے اور ہم ایک شناخت کے ساتھ یہاں رہتے ہیں اور یہ شناخت ہندوستانی
ہونے کی ہے